پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں داخلوں کا نیا ریکارڈ قائم، رواں سال داخلوں کی شرح میں 65.4 فیصد کا غیر معمولی اضافہ

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) پنجاب کے شہر راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کی قیادت میں جامعہ نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے داخلوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سمسٹر خزاں 2026 میں 4500 سے زائد نئے طلبہ نے داخلہ لے لیا۔

خزاں 2023 میں 3,000 جبکہ 2024 میں 2,600 طلبہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔ پچھلے سال 2025 میں 4,100 جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 4500 سے زائد ہوگئی۔

سال 2024 کے مقابلے میں رواں سال داخلوں کی شرح میں 65.4 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سال 2025 کے 4,100 داخلوں کے مقابلے میں بھی رواں سال تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا۔

فیکلٹی، انتظامی افسران اور ایڈمیشن ٹیموں کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کا کہنا تھا کہ داخلوں میں ریکارڈ اضافہ تعلیمی معیار پر عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

روایتی زراعت کے ساتھ آئی ٹی، انجینئرنگ اور مینجمنٹ سائنسز میں بھی طلبہ کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے، ترجمان یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم احمد ملک نے کہا کہ طلبہ کا بارانی یونیورسٹی کا انتخاب ادارے کی اعلیٰ ساکھ اور جدید لیبز پر اعتماد ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے