وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں صحت کے منصوبوں کیلئے 37 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے، کن منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے میں شعبہ صحت کے تین بڑے منصوبوں کی انتظامی منظوری دے دی گئی، جن پر مجموعی طور پر 37 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے لاہور میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ، مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف پیڈیاٹرک ہیلتھ سائنسز کے قیام، گوجرانوالہ میں مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی انتظامی منظوری دی۔

منصوبوں کے تحت لاہور میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ، مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف پیڈیاٹرک ہیلتھ سائنسز کے لیے 17 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد، گوجرانوالہ میں مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لیے 15 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد جبکہ لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے 4 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔

ان تینوں منصوبوں کی ایگزیکیوٹنگ ایجنسیاں آئی ڈیپ اور محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) ہوں گی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کے لیے شعبہ صحت میں اربوں روپے کے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور صوبے بھر میں نئے اسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے