لاہور (پنجاب پوسٹ) تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ فریش وکٹ ہے۔ ہم ٹاس جیتتے تب بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، 300 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
اس سےقبل پاکستان نے سری لنکا کےخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کیا، قومی ٹیم میں صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، سعدبیگ، حسن نواز، سلمان آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد ٹیم میں شامل ہیں، پاکستان کی جانب سے سعد بیگ ڈیبیو کریں گے۔
میچ کے موقع پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔











