لاہور (پنجاب پوسٹ) ہائیکورٹ نے جھنگ میں چھ مبینہ جعلی رجسٹریاں درج کرنے کے مقدمے میں سب رجسٹرار محبوب الٰہی اور رجسٹری محرر تاج محمد کی درخواست ضمانتیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم درخواستوں پر سماعت کریں گی۔
درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق جھنگ میں چھ جعلی رجسٹریاں درج کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کے بعد 2020 میں ایف آئی آر درج کی۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اس دوران اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے اور اب انہیں اس مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکلوں کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا عدالت ان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرے۔













