سرگودھا: زہریلا پانی چھوڑنے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، شاہین آباد روڈ بلاک، پہاڑی لیز منسوخ کرنے کا مطالبہ


سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرگودھا میں چک نمبر 100 اور 99 شمالی کے گردونواح کے رہائشیوں کا شاہین آباد روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں لکھے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،

جن کا کہنا تھا کہ لیز ہولڈرز کی جانب سے 100 چک کی پہاڑی کا زہریلا پانی چھوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں کئی قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے، اور انسانی اموات بھی ہو سکتی ہیں، جو نا صرف علاقہ بھر کی زرخیز زمین بلکہ ریلوے کی قیمتی کارآمد زمین کو بھی تباہ کر دے گا،

یہ بھی پڑھیں: ویزہ فراڈ میں ملوث 10 سال سے چھپے ملزمان ڈولفن اسکواڈ نے کیسے ڈھونڈ نکالے

جس سے ریلوے پاکستان کی اربوں کی اراضی کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے، لیز ہولڈرز کو ریلوے کی زرخیز زمین کاشت کرنے کیلئے لیز پر دی گئی تھی، لیکن کاشتکاری کا دھوکہ دے کر پہاڑی کا زہریلا پانی کچے نالے کے ذریعے چھوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر سرگودھا، ڈویژنل سپرنٹنڈ پاکستان ریلوے راولپنڈی نور الدین داوڑ اور متعلقہ حکام سے نوٹس لے کر لیز ہولڈرز کو پانی چھوڑنے سے باز و ممنوع رکھنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ریلوے کی زرخیز زمین اور ریلوے ٹریک کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔اس سے قبل بھی پل گیارہ کے گردونواح میں واقع چکوک کی ہزاروں ایکڑ اراضی زہریلے پانی کی وجہ سے ناکارہ ہو کر رہ گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے