ویزہ فراڈ میں ملوث 10 سال سے چھپے ملزمان ڈولفن اسکواڈ نے کیسے ڈھونڈ نکالے

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ کی جانب سے بین الاضلاعی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے دو افراد کو روک کر چیک کیا اور انسانی اسمگلنگ و ویزہ فراڈ کے مقدمات میں مطلوب ہونے پر گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق گرفتار ملزمان شاہد اور سلطان گوجرانوالہ اور لاہور کی پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کو ای پولیس ایپ کے ذریعے چیک کیا گیا تو ان کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ کے مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہدرہ میں بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، اپنے ہی تین ساتھی زخمی

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ 10 سال سے روپوش تھے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ داتا دربار اور تھانہ اچھرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے