گوجرانوالہ: پانچویں جماعت کے طالب علم پر تشدد، پولیس کا ایکشن، اسکول ٹیچر گرفتار

گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) تھانہ واہنڈو کے علاقے میں پانچویں جماعت کے طالب علم پر اسکول ٹیچر کے مبینہ تشدد کے واقعے پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ خواتین اور بچوں کا تحفظ گوجرانوالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے