قصور (پنجاب پوسٹ) ضلع قصور میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقے لکھینکے میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے احساس ادارے کا اہلکار نصراللہ بھلر جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ نصراللہ بھلر احساس ادارے میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ ان کی ہلاکت کے افسوس ناک واقعے نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھلوال: تھانہ بھیرہ کی بڑی کامیابی، پولیس مقابلہ سے فرار ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ضلع قصور میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کے منتظر ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔









