بھلوال: تھانہ بھیرہ کی بڑی کامیابی، پولیس مقابلہ سے فرار ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) گرفتار ملزم مبشر نے گزشتہ رات اپنے ساتھیوں شہریار اور حسنین کے ہمراہ علاقہ تھانہ بھیرہ میں راہزنی کی متعدد واردتیں کیں۔ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر دو شہریوں پر فائرنگ بھی کی۔

پولیس سے مقابلہ کے دوران ملزم کے 2 ساتھی شہریار اور حسنین ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ملزم مبشر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔رات بھر جاری پولیس آپریشن کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر سخت پابندیاں، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے بغیر گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں

گرفتار ملزم گزشتہ رات پولیس مقابلہ میں زخمی ہوا تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔گرفتار ملزم راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے