چشتیاں، دو مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ سالہ بچی جاں بحق، پانچ افراد زخمی

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) دو مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پہلا حادثہ قاضی والا روڑ نزد سبزی منڈی کے قریب ہوا جہاں تیز رفتار ٹرکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔ ٹرکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک پانچ سالہ بچی جان بحق ہو گئی۔ بچی سکول سے اپنے چچا کے ساتھ گھر جا رہی تھی۔جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت نور فاطمہ کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر سخت پابندیاں، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے بغیر گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں

اسی طرح دوسرا حادثہ چشتیاں میں ہی ماڑی شوق شاہ اڈے کے قریب ہوا جہاں کا لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔دوسرے حادثے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوۓ۔ریسکیو اہلکار نے تمام زخمی اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے