لاہور میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر سخت پابندیاں، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے بغیر گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہیوی ٹریفک کی چیکنگ کے لیے خصوصی ناکہ جات قائم کر دیے گئے، جبکہ تمام ڈی ایس پیز کو داخلی و خارجی راستوں پر خود موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جھدگفسےھج

لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس کی خصوصی چیکنگ جاری ہے۔ اوور لوڈنگ اور مقررہ حد سے زیادہ سائز کی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا ہے کہ بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز کے بغیر گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتہائی خطرناک اور حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے، جبکہ کمرشل ہیوی ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیورز کو بھی شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق مٹی اور ریت لے جانے والی ٹرالیوں کو ترپال سے ڈھانپے بغیر شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہیوی ٹریفک کے ڈرائیورز کو حفاظتی اقدامات اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں رات 11 بجے سے پہلے اور صبح 7 بجے کے بعد ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ حادثات سے محفوظ پنجاب اولین ترجیح ہے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 10 16 at 11.31.48 AM 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے