لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 3 لاکھ 24 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں میں 60 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔
صوبے بھر میں ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، جبکہ 75 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ ایک ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے۔











