لاہور، بھرے بازار میں جین زی لڑکیوں کو لوٹنے والی ” چور آنٹیاں” کیسے پکڑی گئیں؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) موچی گیٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خواتین پر مشتمل دو رکنی چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان بازاروں میں شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو نشانہ بناتی تھیں اور ان کے ساتھ وارداتیں کرتی تھیں۔ موقع ملتے ہی ان کے پرس اور پیسے چوری کر لیتی تھں۔

یہ بھی پڑھیں: مانگا منڈی میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ریکارڈ یافتہ ملزمان بازار میں رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیگ لے کر رفو چکر ہو جاتی۔موچی گیٹ پولیس نے خفیہ طور پر کارروائی کرتے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔خواتین ملزمان کے قبضہ سے دو پرس اور 60 ہزار سے زائد نقد رقم برآمد ہوئی۔

ایس پی سٹی نے شاپنگ کے لیے آئی خواتین سے واردات کرنے والے متحرک گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے