پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں، ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ہزاروں ڈوریں نذرِ آتش

لاہور (پنجاب پوسٹ) پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ہزاروں ڈوریں تلف کر دی گئیں۔ پرانے راوی پل کے قریب سینئر سول جج محمد جمیل کی نگرانی میں پتنگ بازی کا سامان نذرِ آتش کیا گیا، اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید اور ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو بھی موجود تھے۔

تلف کیے گئے سامان میں ایک لاکھ سے زائد پتنگیں، 3 ہزار 930 چرخی ڈوریں، 2 ہزار 279 پنہ ڈوریں اور ایک ہزار 737 کیمیکل ڈوریں شامل تھیں۔ یہ سامان حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کے دوران ضبط کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور غیر قانونی ترسیل کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطرناک ڈور کسی بھی وقت انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔ پتنگ بازی کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے