لاہور (پنجاب پوسٹ) کاہنہ پولیس نے آن لائن جوا کروانے والے اڈے پر چھاپہ مارا۔ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے جوا کروانے والے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم آن لائن ایپ پر مختلف لاکھوں روپے کا جوا کرواتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:دفتر میں ہنگامہ آرائی، ملازم کو یرغمال بنا کر لیپ ٹاپ چوری کرنے والا ملزم گرفتار
گرفتار ملزم سے 4 کمپیوٹر سسٹم، موبائل اور نقدی برآمد ہوئے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ ملزم علی اصغر کیخلاف مقدمہ درج ہے اور تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔













