غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے پر ملزمہ مسکان کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت مسترد، سیشن کوٹ

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیشن کورٹ نے لاہور میں غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے پر ملزمہ مسکان کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے مسکان کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر سماعت کی تو پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس نے ملزمہ مسکان کو گنہگار قرار دیا۔

پولیس کے مطابق تفتیش میں ملزمہ کو قصوروار پائی گئی ہے۔عدالت نے پولیس کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔مسکان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور انہوں نے رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا اور درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے