لاہور (پنجاب پوسٹ) غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی ذیادتی کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔گرفتار ملزمان نے اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیے۔گرفتار مسکان کے بیان کے مطابق متاثرہ لڑکی ڈیانا سے ایک پارٹی میں ملاقات ہوئی۔ پارٹی میں ہی نمرہ اور میرے ساتھ موبائل نمبر شئیر کیا۔غیر ملکی لڑکی نے پارٹیز میں دعوت پر شرکت کرنے کا کہا۔
ملزم محسن نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈیانا کے ساتھ پہلی ملاقات ہی 25 ستمبر کو ہوئی۔ مسکان اور نمرہ کے ذریعے ملاقات ایک نجی سوسائٹی میں ہوئی تھی۔نجی سوسائٹی سے نمرہ ،مسکان اور ڈیانا کے ساتھ ڈیفنس گئے۔ڈیفنس پارٹی کرتے ہوئے ڈیانا آپے سے باہر ہوگئی۔اپنی گاڑی میں بیٹھا کر لڑکی کو لےکر نکلے۔غازی روڈ پر پہنچ کر لڑکی نے گاڑی میں ہاتھا پائی شروع کردی۔غازی روڈ پر ہی لڑکی زبردستی گاڑی سے اتر گئی۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم علی کا بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس میں واقع فلیٹ میں لڑکی کے ساتھ وقت گزارا۔صورتحال دیکھ کر گھبرا گئے اور گاڑی بھگا دی۔لڑکی کا پرس اور موبائل فون گاڑی میں رہ گیا۔راستے میں موبائل اور پرس گاڑی سے باہر پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کی نشاندہی کرکے شواہد اکٹھےکر لیے۔












