ہنجروال میں نوجوان پر مبینہ اجتماعی زیادتی اور تشدد، برہنہ ویڈیو بنانے کا انکشاف

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایف آئی آر کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں تین افراد کی نوجوان سے تشدد کے بعد مبینہ اجتماعی بد فعلی کے بعد برہنہ حالت میں ویڈیو بنا لی۔ہنجروال کے علاقے سرور ٹاﺅن کے رہائشی نعمان شاہد کو چند روز سے نامعلوم نمبروں سے میسج آرہے تھے۔

13 اکتوبر کو نعمان شاہد کے گھر کسی نے دروازہ کھٹکھٹا کر باہر بلوایا جس نے اپنا نام برہان بتایا۔برہان ورغلا کر نعمان شاہد کو قریبی ایک حویلی میں لے گیا ملزم نعمان شاہد کے ساتھ غلط حرکات کرنے لگا۔اس دوران تین اور لڑکے بھی وہاں آگئے ایک کے ہاتھ میں پسٹل تھا دو لڑکے جن میں ایک برہان اور دوسرا ملک نامی تھا۔

سب نے باری باری نعمان شاہد سے بد فعلی کی ایک نے برہنہ ویڈیو بنا لی، بعد ازاں ملزمان نے نعمان شاہد کو الٹا لٹکا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ کسی کو بتایا تو برہنہ ویڈیو وائر کردیں گے۔تھانہ ہنجروال پولیس نے دو روز کی تاخیر کے بعد واقعہ کامقدمہ درج کرلیا، تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے