مظفرگڑھ (پنجاب پوسٹ) علی پور میں شوہر کے قتل کے الزام میں پولیس نے بیوی کو حراست میں لے لیا، مقتول کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کو کوئی زہریلی چیز پلائی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقتول کی اہلیہ کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔ لواحقین نے خاتون پر اپنی ساس کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ اور دیگر حقائق واضح ہو سکیں گے۔











