لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نئے اوقات کار 16 اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نافذ رہیں گے۔سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلیں گے۔سنگل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12:30 بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ سکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8:45 سے دوپہر 1:15 بجے تک ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز صبح کی شفٹ 12:30 بجے ختم ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولوں کی دوسری شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 1:30 سے شام 4:30 بجے تک ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں روزانہ 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ لازمی قرار
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو نئے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔طالبات کے سکولوں کے اوقات میں 15 منٹ کا فرق متعلقہ سی ای اوز ایجوکیشن ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کرسکیں گے۔













