پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں روزانہ 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ لازمی قرار

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے اور سیکھنے کے عمل کا باقاعدہ جائزہ لینے کیلئے روزانہ کوئیک ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ لازمی قرار دے دی گئی، اس سلسلے میں اسکولوں کو روزانہ گزشتہ روز پڑھائے گئے اسباق سے 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ہدایات کے مطابق تمام طلبہ کی ماہانہ اسیسمنٹ کے ذریعے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ طلبہ کی ماہانہ کارکردگی کا ریکارڈ باقاعدہ رجسٹر میں مرتب اور اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ ہر مضمون کے ایس بی اے نمبرز اور ماہانہ ٹیسٹ کے نتائج کا الگ الگ ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرکاری کالجز میں 3 ہزار روپے ماہانہ فیس پر غیر ملکی زبانیں سکھانے کا فیصلہ، کورین، چینی، جرمن، جاپانی سمیت متعدد زبانوں کے کورسز متعارف

سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو روزانہ ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کے دوروں کے دوران اسیسمنٹ رجسٹر کا خصوصی جائزہ لیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے بعد تصدیقی رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کرائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے