لاہور (پنجاب پوسٹ) قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو چھ سال بعد بری کردیا گیا۔عدالت نے مقدمہ تاخیر سے درج کرنے اور گواہوں کے بیانات میں تضاد ہونے کی بنیاد پر ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس فاروق حیدر نے سفیان عرف جگا کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس فاروق حیدر نے ملزم سفیان عرف جگا کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ملزم کے خلاف تھانہ سیالکوٹ پولیس نے 16مئی 2020 کو مقدمہ درج کیا گیا۔فیصلے کے مطابق مقتول رحمان علی 19 مئی 2020 کو زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔
وقوعہ 13 مئی 2020 کو ہوا جس میں مقتول زخمی ہوا۔تین دن کے بعد مقدمہ درج کرنے کی غیر معمولی تاخیر کی ٹھوس وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ موقع پر گواہ اور مدعی کے بیانات میں واضح تضاد پایا گیا۔گواہوں کے خون آلود کپڑے تفتیشی کے حوالے نہیں کیے گئے۔گدھا گاڑی جس پر مقتول چارہ لینے گیا تھا اسکو بھی محفوظ نہیں کیا گیا تھا۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیے دیا۔













