ایجوکیشن سسٹم میں سپورٹس انقلاب لا رہے ہیں، "ینگ چیمپئنز” کی گرومنگ کیلئے "کھیلتا پنجاب پروگرام” کامیابی سے جاری ہے، وزیر تعلیم

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ایجوکیشن سسٹم میں سپورٹس انقلاب لا رہے ہیں، نوجوان چیمپئنز کی گرومنگ کیلئے سکولوں میں "کھیلتا پنجاب پروگرام” کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب کے 800 کالجز اور 80 یونیورسٹیوں میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے بعد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بھی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔

ایم او یو کے مطابق لاہور قلندر کی پارٹنرشپ سے صوبے کے تقریباً 800 سرکاری اور نجی کالجوں اور 80 پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ٹیلنٹ ہٹ کیمپ لگائے جائیں گے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندر کے تعاون سے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں ینگ ٹیلنٹ کو پالش کرکے نیشنل لیول پر متعارف کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ ایجوکیشن سسٹم میں سپورٹس کا انقلاب لا رہے ہیں۔ 2 سال قبل کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کا سفر شروع کیا تھا، آج پی سی بی بھی سکول کرکٹ کی طرف لوٹا ہے جبکہ ہر شعبے میں سپورٹس ڈائریکٹر اور کوچز کی سیٹیں رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالجز اور یونیورسٹیز کے نوجوان کرکٹرز کے لیے لاہور قلندرز اور حکومت پنجاب کی شراکت داری، بڑی مہم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 1000 سکول گراونڈ بحال کیے ہیں جہاں طلباء اور نوجوانوں کو گرومنگ کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔ سکول سپورٹس واپس لانے کے بعد اب ہائیر ایجوکیشن میں بھی آن گراونڈ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ بورڈز میں سپورٹس فیسوں کا درست استعمال یقینی بناتے ہوئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کیں۔ بورڈز کی سپورٹس فیسوں سے سکولوں میں 10 ہزار سپورٹس کٹ مہیا کی گئی ہیں۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ آج ہماری مختلف قومی ٹیموں میں شامل 70 فیصد کھلاڑی پبلک سکولوں کے ایلومینائی ہیں۔ ہمارے کھلاڑی دنیا کی ٹیموں میں اور دیگر ممالک کے پلئیرز ہماری لیگز میں کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر کے ساتھ ایم او یو کے بعد کرکٹ ٹیلنٹ پول میں اضافہ ہوگا اور منتخب نوجوانوں کو بہتر انداز میں شوکیس کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تمام کرکٹ فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔

صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال کررہے ہیں۔ جلد تعلیمی اداروں میں فٹبال اکیڈمیاں بھی بنائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے