سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہوئے، مائنز اینڈ منرلز کرپشن ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب

لاہور(پنجاب پوسٹ)اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مائنز اینڈ منرلز کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سبطین خان سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے مزید کارروائی دوپہر دو بجے تک موخر کر دی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج محمد جمیل نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ سبطین خان اور دیگر ملزمان کچھ دیر بعد حاضری کے لیے پیش ہوں گے۔ اس پر عدالت نے سماعت دو بجے تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے وکلاء کو ہدایت کی کہ وہ آج ہی بریت کی درخواستوں پر اپنے دلائل مکمل کریں۔ سبطین خان سمیت تمام ملزمان نے اپنی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جن پر عدالت نے دلائل طلب کیے ہیں۔ سابق سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز امتیاز احمد چیمہ نے بھی بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

شریک ملزم سلمان غنی کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ سلمان غنی سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہیں۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مائنز اینڈ منرلز کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے۔ تاہم ملزمان کا موقف ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے کوئی شواہد موجود نہیں، اس لیے انہیں بری کیا جائے۔

نیب قانون میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار ختم ہو گیا تھا، جس کے بعد یہ ریفرنس اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کیا گیا۔ کیس میں شریک ملزمان میں سابق سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز امتیاز احمد چیمہ، سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سلمان غنی اور چیف انسپکٹر مائنز پنجاب عبدالستار شامل ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے