لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور احمد رحمان گھمن کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، صدر پیپلزپارٹی لاہور فیصل میر، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عائشہ شوکت،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب احسن رضوی، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب عائشہ نواز چوہدری، آذین گلزار، ڈاکٹر فرید ظفر اور خرم فاروق ایڈووکیٹ، تقریب میں سنیئر صحافی شیح عمردراز ،مائرہ ہاشمی، سمنہ کمال ،ابوبکر شیخ، ترجمان پیپلزپارٹی پنجاب فرخ بصیر، ذیشان شامی، مدثر شاکر سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کو دیکھنے کا ٹاسک دیا ہے۔پارٹی میں بہت پوٹینشل ہے، اگر محنت کریں تو لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بلدیاتی حکومت بنا سکتی ہیں۔











