قوم کی دعاؤں، سائنسدانوں کی محنت کا ثمر: فتح 2 کی شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہارِ تشکر

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہائپر سانک بیلسٹک میزائل "فتح 2” کی توسیعی رینج کے شاندار تجربے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر میزائل پراجیکٹ سے وابستہ پوری ٹیم اور پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ "فتح 2” کی توسیعی رینج کا کامیاب تجربہ پاک آرمی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا قابلِ فخر کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دفاعی صلاحیتوں کے میدان میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کا ثبوت ہے اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

وزیراعلیٰ نے میزائل پراجیکٹ ٹیم کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ان سائنسدانوں اور انجینئرز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے