ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مستی گیٹ اور شفیق آباد سے دو ملزمان گرفتار، 800 گرام آئس برآمد

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں مستی گیٹ اور شفیق آباد پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہزیب کو گرفتار کیا، جبکہ شفیق آباد پولیس نے شہباز نامی منشیات فروش کو حراست میں لیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 800 گرام آئس برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کر رہے تھے۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کہا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے