لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تحقیقی تجاویز کی تیاری کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (پنجاب پوسٹ) کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تحقیقی تجاویز کی تیاری کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی سرپرستی میں آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کے زیرِ اہتمام ”آئیڈیا سے ایوارڈ تک: کامیاب این آر پی یو تجویز لکھنا“ کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا اہتمام ڈائریکٹر ORIC پروفیسر ڈاکٹر صائمہ شریف نے کیا، جبکہ سینئر منیجر ORIC ڈاکٹر عائشہ خلیل نے ورکشاپ کی منصوبہ بندی اور انتظامی امور کی نگرانی کی۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ورکشاپ کا بنیادی مقصد نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز (NRPU) کے تحت معیاری، مؤثر اور مسابقتی تحقیقی منصوبوں کی تجاویز تیار کرنے کے حوالے سے اساتذہ کو عملی رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد فاروق نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔ انہوں نے تحقیقی موضوع کے انتخاب، تحقیقی مقاصد کے تعین، مؤثر منصوبہ بندی اور معیاری تحقیقی پروپوزلز کی تیاری کے اہم مراحل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے شرکاء کو NRPU کے تقاضوں کے مطابق کامیاب تحقیقی تجاویز مرتب کرنے کے لیے عملی رہنمائی بھی فراہم کی۔ورکشاپ میں اساتذہ کی بھرپور شرکت تحقیقی سرگرمیوں اور تحقیقی گرانٹس کے حصول میں ان کی گہری دلچسپی کی عکاس تھی۔ شرکاء نے ورکشاپ کو مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے حاصل ہونے والی رہنمائی ان کے تحقیقی پروپوزلز کو مزید مؤثر اور مسابقتی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اساتذہ کی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے، تحقیقی فنڈنگ کے مواقع کو فروغ دینے اور یونیورسٹی میں تحقیق و جدت کے کلچر کو مستحکم بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے