اوکاڑہ میڈیکل کالج کا دورہ، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے تعمیراتی کام کا جائزہ لے لیا

اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق نے زیر تعمیر اوکاڑہ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عظمت محمود، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر سمیت بلڈنگز حکام بھی موجود تھے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر اور ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کے منصوبے پر بریفنگ کی۔میڈیکل کالج کا منصوبہ 2.9 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔بریفنگ کے مطابق پہلے مرحلے میں اکیڈمک بلاک، کیفٹیریا اور فیمیل ہاسٹل کے لیے کام جاری ہے۔وزیر صحت کی محکمہ بلڈنگز حکام کو ترقیاتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات کی۔

عوامی سہولت کے بہترین منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا مطابق حکومتِ پنجاب طبی تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اوکاڑا میڈیکل کالج ضلع کی عوام کے لیے بے مثال تحفہ ہے۔منصوبے کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر منصوبے کے تعمیراتی کام کی ہفتہ وار بنیادوں پر مانیٹرنگ کریں۔منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ ترقیاتی کاموں کے لیے مزید فنڈنگ کی جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے