سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کرنے والے تین ملزمان دانش رضوان، نصراللہ اور گل محمد کو گرفتار کیا۔ کارروائی ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی قیادت میں، ایس ڈی پی او سرکل ڈسکہ ملک خدا بخش کی نگرانی میں ایس ایچ او نعمان احمد اور پولیس ٹیم نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:ای ٹیگ میں تاخیر کی وجہ سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن فرنٹ ڈیسک عملہ سمیت معطل
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو ایل سی ڈیز، تین لیپ ٹاپس، تین آئی فونز، اینڈرائیڈ اور سادہ اقسام کے مزید پینتالیس موبائل فونز اور دو لاکھ دس ہزار روپے نقدی برآمد کیے گئے۔ دورانِ تفتیش ملزمان سے چوری کے متعدد مقدمات کا سراغ بھی ملا۔ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔









