وزیراعلیٰ پنجاب کے اسکواڈ میں شامل کانسٹیبل گھر میں گولی لگنے سے زخمی، جنرل اسپتال منتقل

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے اسکواڈ میں شامل کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ کانسٹیبل محمد عمر ارشاد کی ٹانگ میں گولی لگی۔ واقعہ کانسٹیبل کے گھر میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: معمولی ٹریفک حادثے پر تنازع، شہری کے دفتر پر فائرنگ اور تشدد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کانسٹیبل کے بیان کے مطابق بندوق کی صفائی کے دوران اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے