بھلوال کپڑا منڈی میں نامعلوم افراد کے چاقوؤں کے وار سے دکان کا ملازم شدید زخمی

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) بھلوال کراچی کپڑا منڈی مین بازار میں دکان کے ایک ملازم پر نامعلوم افراد نے چاقوؤں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشویشناک حالت کے پیشِ نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شہریوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ شہر میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کب کیے جائیں گے۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے