سیالکوٹ: بیوی کو مبینہ تشدد سے قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد شوہر گرفتار

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) سیالکوٹ میں بیوی گلشن بی بی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑنے کے واقعے میں نامزد شوہر لیاقت کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم لیاقت پر گھریلو رنجش کے باعث اپنی اہلیہ گلشن بی بی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ واقعہ 21 ستمبر کو پیش آیا تھا، جس کے بعد خاتون دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی درخواست پر تھانہ صدر میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او اویس ارشد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ واقعے کے تمام پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او دوست محمد کا کہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے