لاہور (پنجاب پوسٹ)ون ڈے انٹرنیشنل تین ملکی سیریز کے لاہور مرحلے کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں 25 سے 31 اکتوبر تک پانچ میچز کھیلے جائیں گے، جن میں فائنل بھی شامل ہے۔راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والے میچز کے فزیکل ٹکٹ 14 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
منتظمین کے مطابق سیریز کے ٹکٹ 200 روپے سے دستیاب ہوں گے، جبکہ فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 400 روپے سے شروع ہوگی۔ایک شناختی کارڈ پر فی میچ زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔













