لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 81 ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ شہر آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی میں 30ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ فہرست میں سنگاپور علاقائی آلودگی کی زد میں ہونے کے باعث آج پہلے نمبر پر رہا۔
سرکاری مؤقف کے مطابق لاہور میں مقامی آلودگی کے ذرائع کو کنٹرول کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مؤثر انفورسمنٹ کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں۔ بلا امتیاز کارروائیوں اور مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے شہر کے فضائی معیار میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
انسدادِ سموگ مہم میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، جس کے تحت دھواں چھوڑنے والے ذرائع اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کسانوں اور شہریوں کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پنجاب کے عوام حکومت کے ساتھ مل کر سموگ کے خلاف یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔










