خیبر پختونخوا میں گورنر راج مسائل کا حل نہیں: چیئرمین قرآن وسنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر

لاہور (پنجاب پوسٹ) قرآن و سنہ موومنٹ کے چیئرمین علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج مسائل کا حل نہیں۔ ان کے مطابق ایسے اقدام سے سیاسی جماعتوں اور عوام میں احساسِ محرومی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیامِ امن کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر روابط ضروری ہیں۔ سیاسی اختلافات کے باوجود وفاقی اورچکو باہمی تعاون سے قابلِ عمل راستہ نکالنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کا خاتمہ یا صرف کاغذی کارروائی؟ آئی جی جیل خانہ جات کا ہنگامی مراسلہ، افسران کی نیندیں اڑ گئیں

علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل تصادم کے بجائے مکالمے اور افہام و تفہیم میں تلاش کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج جیسے غیر معمولی اقدامات سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی اور پائیدار امن کے لیے سیاسی قوتوں کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے