لاہور (پنجاب پوسٹ) رائیونڈ میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ یونین کونسل 272 میں سروے کے دوران دو خالی پلاٹوں سے پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ بابر علی رائے نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ موسم سرما سے قبل تمام خالی پلاٹوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تبلیغی اجتماع سے قبل تحصیل رائیونڈ میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔













