سرگودھا میں 74 کروڑ سے زائد ریزرو پرائس کی سرکاری اراضی آن لائن نیلامی کے لیے پیش، سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت

سرگودھا(پنجاب پوسٹ) ضلع میں 1,554 کنال 5 مرلہ سرکاری اراضی کی آن لائن نیلامی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ نیلامی میں تین بڑی سرکاری پراپرٹیز شامل کی گئی ہیں جن کی مجموعی ریزرو پرائس 74 کروڑ 44 لاکھ 95 ہزار 313 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نیلامی میں چک نمبر 88 جنوبی، موضع سیدوانہ اور چک نمبر 51 شمالی کی اراضی شامل ہے۔ آن لائن نیلامی کا عمل 4 نومبر 2026ء تک جاری رہے گا۔انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری اراضی کو معاشی سرگرمیوں کے لیے بروئے کار لانا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ سرمایہ کاروں، تاجروں اور کاروباری اداروں کو نیلامی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اے ڈی سی آر خاور بشیر نے کہا کہ نیلامی کے عمل میں شفافیت اور مقررہ ضابطہ کار کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم عوامی فلاح و بہبود، شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

اے ڈی سی آر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے کاروبار دوست اقدامات کے تحت سرمایہ کاروں کو شفاف طریقہ کار کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے