سرگودھا(پنجاب پوسٹ) پیرا سارجنٹ کی 50 آسامیوں کے لیے دو روزہ فزیکل ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ بھرتی کے لیے مجموعی طور پر 2381 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں، جن میں 635 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔
پہلے روز ایک ہزار امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر بھرتی کے عمل کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز احمد مغیث اور کمیٹی ارکان صبح سے ٹیسٹ کے عمل کی نگرانی کرتے رہے۔
اے ڈی سی ہیڈکوارٹر احمد مغیث کے مطابق پیرا سارجنٹ کی بھرتی کا عمل شفاف، منظم اور میرٹ کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔ فزیکل ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو بعد ازاں تحریری ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا۔
باقی ماندہ 1381 امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ 13 اکتوبر کو پولیس لائن سرگودھا میں لیے جائیں گے۔









