سیالکوٹ ، پاسپورٹ آفس کا انٹرنیٹ صبح سے بند، پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہری پریشان

سیالکوٹ(پنجاب پوسٹ) پاسپورٹ آفس کی انٹرنیٹ سروس صبح سے بند ہونے کے باعث دفتری امور متاثر ہو گئے ہیں، جس سے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دور دراز علاقوں سے آنے والے شہری کام نہ ہونے کے باعث خوار ہوتے رہے اور پریشانی کا شکار نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:دو پہیوں پر زہر کی ڈیلیوری! سیالکوٹ میں اے این ایف نے موٹر سائیکل سواروں سے 3.6 کلو چرس پکڑ لی

پاسپورٹ انتظامیہ کے مطابق پی ٹی سی ایل کی لائن میں خرابی کے باعث 160 مقامات پر انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے بینکوں کی سروسز بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق پی ٹی سی ایل انتظامیہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔ سروس بحال ہوتے ہی پاسپورٹ آفس میں کام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ پاسپورٹ انتظامیہ نے شہریوں کو پیش آنے والی پریشانی پر معذرت کی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے