اوکاڑہ، ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں مریض نظر انداز ، من پسند افراد کو مبینہ ترجیح دی جانے لگی

اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کی او پی ڈی میں شوگر کے مریضوں کو مبینہ طور پر نظرانداز کیے جانے کی شکایات سامنے آ گئیں، صبح 6 بجے سے انتظار کرنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مریضوں کا الزام ہے کہ پرچی کاؤنٹر پر من پسند افراد کو مبینہ طور پر ترجیح دی جاتی ہے، جبکہ طویل انتظار کے باوجود عام مریض اپنی باری کے منتظر رہتے ہیں۔پرچی کاؤنٹر کے عملے پر خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور سوال پوچھنے پر بدتمیزی کے الزامات بھی سامنے آ گئے۔

مریضوں کے مطابق من پسند افراد کی پرچیاں مبینہ طور پر ترجیحی بنیادوں پر بنائی جاتی ہیں اور بعض افراد پہلے ہی ڈاکٹر کے کمرے میں موجود ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ لاہور: سیف سٹی کی مدد سے چوری اور اے ٹی ایم کارڈ کے فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار

مریضوں کا دعویٰ ہے کہ چوتھے نمبر پر موجود بیمار خاتون کو نویں نمبر کی پرچی دی گئی، جبکہ گیارہویں نمبر پر کھڑے بزرگ کو چوبیسویں نمبر کی پرچی تھما دی گئی۔شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی اہمیت کے باوجود مبینہ بدانتظامی کے باعث کئی مریض انسولین حاصل کیے بغیر ہی گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہیں۔

ہسپتال میں مبینہ بے ضابطگیوں اور مریضوں کو درپیش مشکلات پر شہریوں کا اظہار تشویش اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بھی معاملے کا نوٹس لینے اور مریضوں کو سہولیات کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے