سیالکوٹ: مجاہد روڈ پر موبائل چوری کا انوکھا واقعہ، دکانداروں نے مبینہ چور کو پکڑ کر سزا کے بجائے عزت دے دی

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) سیالکوٹ کے تجارتی علاقے مجاہد روڈ پر موبائل فون چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں دکانداروں نے مبینہ چور کو پکڑنے کے بعد سزا دینے کے بجائے ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا، گلے میں ہار پہنایا اور مرغ پلاؤ و مٹھائی سے تواضع کی۔

موبائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مطابق چند روز قبل مجاہد روڈ پر واقع ایک موبائل شاپ سے قیمتی موبائل فون چوری ہوا تھا۔ دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر موبائل فون چوری کرتے دیکھا گیا، جس کی شناخت بھی کر لی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو گوجرانوالہ سے تلاش کیا۔ تاہم اسے پولیس کے حوالے کرنے یا تشدد کا نشانہ بنانے کے بجائے پیار سے سمجھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نوجوان کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا، گلے میں ہار پہنایا گیا اور مرغ پلاؤ و مٹھائی پیش کی گئی۔

موبائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مطابق دکانداروں کا کہنا تھا کہ نوجوان غربت کے باعث چوری کرنے پر مجبور ہوا، اس لیے اسے سزا دینے کے بجائے پیار سے سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ نوجوان کے خلاف پولیس کو دی گئی درخواست بھی واپس لے لی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق نوجوان کے دونوں ہاتھ اس لیے باندھے گئے تھے تاکہ وہ مزاحمت کرکے فرار نہ ہو سکے اور اسے کھانا کھلانے کے بعد سمجھایا جا سکے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر شہریوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے