عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا جعلی پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا، "جعلی لیڈرشپ، جعلی انقلاب، جعلی احتجاج”

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے نام پر پھیلائی جانے والی جعلی ویڈیوز کی حقیقت سامنے لاتے ہوئے پارٹی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت اور خیبرپختونخوا حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں، وہ جعلی اور پرانی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جامشورو میں ایک بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور کے احتجاج سے منسوب کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ایک بھارتی شہری اشوک سوان نے جنتر منتر (بھارت) کے احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد کے احتجاج کی ویڈیو کے طور پر پیش کیا۔

پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ جعلی لیڈرشپ، جعلی انقلاب اور جعلی احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا اور ناسا کی ویڈیو لگا دینا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جس صوبائی حکومت کے زیر سایہ دہشت گرد محفوظ ہوں، پولیس کو نہتا کر دیا جائے اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، وہاں ایمرجنسی ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو وزیر اعلیٰ قومی ترانے اور جھنڈے کے احترام سے عاری ہو، وہ قابل نفرت ہوتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں صوبے کو کیا دیا؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا، وہ روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے