وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس ، عظمی بخاری کی حاضری معافی کی درخواست اور توہین عدالت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) ضلع کچہری لاہور میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔جہاں عدالت نے عظمی بخاری کی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے عظمی بخاری کی حاضری معافی کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی اور کہا کہ ”جو جن بھی کورٹ میں بیٹھتا ہے وہ دل بڑا کرکے بیٹھتا ہے اور ہمیں بھی دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ: عظمیٰ بخاری کا قوم اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

جج نعیم وٹو نے کہا کہ پارٹیز ہماری بچوں کی طرح ہوتی ہے،وکیل آفیسر آف دی کورٹ ہوتا ہے۔آپ لیگل دلائل دیں ٹرائل کو آگے چلنے دیں۔

جج نعیم وٹو نے ریماس دیے کہ سپیڈ بریکر لگانے کی بجائے ہم اس کیس کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میرے لیے دونوں پارٹیاں ایک جیسی ہیں، میری گفتگو کا یہ تاثر نہ لیا جائے دونوں وکلاء میرے بھائی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے