کوٹ عبدالمالک کے قریب HT پلاسٹک و فوم فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاک ہو گیا

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) کوٹ عبدالمالک کے قریب HT پلاسٹک و فوم فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاک ہو گیاکوٹ عبدالمالک کے قریب HT پلاسٹک و فوم فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پبلک ٹرانسپورٹ،رکشوں اور آن لائن کیبز میں 82 ہزار QR پینک بٹن چسپاں

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 6 فائر وہیکلز سمیت 8 ایمرجنسی گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکار فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔

آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے