میانی پولیس کی بڑی کارروائی، راہزنی، چوری، نقب زنی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی خطرناک گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا


لاہور (پنجاب پوسٹ) میانی پولیس کی بڑی کارروائی۔ راہزنی، چوری، نقب زنی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی خطرناک گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں میانی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے راہزنی، چوری، نقب زنی، مویشی چوری اور موٹر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ سال قبل ازلی دشمن کو شکست دی، دنیا ہماری افواج کا لوہا مانتی ہے، خواجہ آصف

میانی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے راہزنی، چوری، نقب زنی، مویشی چوری اور موٹر چوری کی 18 سے زائد وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ملزمان شان، شہزاد، عرفان اور شوکت کو گرفتارکر لیا، جن کے قبضہ سے 14 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے،

اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے