لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔شاد باغ اور اسلام پورہ میں خاتون پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث دو ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے۔شاد باغ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی پر تشدد کیا۔۔
شاد باغ پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔اسلام پورہ میں لڑکے سے بدفعلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور ڈراتے دھمکاتے رہے۔
اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن کے حوالہ کر دیا۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔











