گجرات (پنجاب پوسٹ) تھانہ گلیانہ کی حدود میں واقع زندہ پیر کالونی میں مبینہ طور پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق کفیل، عمران افضل، سید جنید شاہ، افسر اور ان کے دیگر ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاض احمد نامی شہری کو گھیر کر مبینہ طور پر اس کی شلوار اتاری، درخت سے باندھا اور اینٹوں و ڈنڈوں سے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کیا۔
درج مقدمے کے مطابق شہری کو بچانے کے لیے آنے والی خاتون پر بھی مبینہ طور پر حملہ کیا گیا، جبکہ اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے پر تھانہ گلیانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفتیشی افسر اے ایس آئی رضوان حسن کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔











