وزیر اعلیٰ کی ریڈ لائن ؟ شوہر کی چوری کی سزا بیوی اور بیٹوں کو تھانے میں بند کر کے تشدد ، تحقیقات نہ ہوسکیں

لاہور(پنجاب پوسٹ) راوی روڈ پولیس پر الزام ہے کہ چوری کے مقدمے میں ملزم کے فرافر ہونے کے بعد خاتون اور اس کے بچوں کو تھانے لے جایا گیا۔ جہاں انہیں دو دن تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔ دعویٰ کے مطابق رات گئے تھانے میں خاتون اور بچوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کے ساتھ چار بچوں کو بھی تھانے میں بندرکھا گیا جو بھوکے پیاسے تھے۔ دعویٰ کے مطابق رات گئے تھانے میں خاتون اور بچوں پر مبینہ تشدد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ماں کے پوچھنے پر بچہ تشدد کے نشانات دکھا رہا ہے۔ مبینہ تشدد کے معاملے پر تحقیقات تاحال شروع نہ ہو سکیں۔

WhatsApp Image 2026 10 10 at 2.21.34 PM

اس معاملے کی تحقیقات ابھی تک شروع نہیں ہوئیں اور اعلیٰ حکام کی طرف سے بھی خاموشی صادر کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب طرف سے خاتون اور بچوں سے مبینہ بدسلوکی ریڈ لائن کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس سیدھی کرلیں ،بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس، مریم نواز کی آئی جی پنجاب کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن، 30 ستمبر تک پولیس کو باڈی کیمز سے لیس کیا جائے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے