لاہور:گرین ٹاﺅن میں دم کرنے کے بہانے پیر کی جواں سالہ لڑکی سے جنسی درندگی کی کوشش، ایف آئی آر درج

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایف آئی آر کے مطابق گرین ٹاﺅن کے علاقے میں دم کرنے کے بہانے پیر نے جواں سالہ لڑکی سے جنسی درندگی کی کوشش کی۔گرین ٹاﺅن کے علاقے سراج ٹاﺅن کی رہائشی لڑکی کی والدہ کی طبعیت خراب تھی۔یونس علی نامی پیر ان کے گھر لڑکی کی والدہ کو دم کرنے آیا والدہ کو دم کرنے کے بعد لڑکی کو علیحدہ کمرے میں دم کرنے لے گیا۔

یونس علی پیر لڑکی کو دم کرنے کے بہانے اس کے جسم کے مختلف حصوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔پیر یونس علی لڑکی سے جنسی درندگی کی کوشش کرنے لگا لڑکی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا۔تھانہ گرین ٹاﺅن پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے